قومی بچت اسکیمز پرشرح منافع میں ڈیڑھ فیصدکمی کا اعلان کردیا گیا۔
قومی بچت مرکز نےتین مختلف اسکیمزپرنئی شرح کےریٹس جاری کردیئے،سیونگ اکائونٹس پرشرح منافع ڈیڑھ فیصد کم کرکے 19فیصد مقرر کردیا گیا۔
شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پرشرح 1.34 فیصد کم کرکے 17.90 فیصد کرنےکا اعلان کیاگیا،سروا اسلامک سیونگ اکائونٹس پرشرح منافع ڈیڑھ فیصد کمی سے19 فیصد مقررکیا گیا۔
قومی بچت کی دیگرتمام اسکیموں پر شرح منافع برقرار رکھی گئی ہے،ماہرین کا کہنا ہےکہ شرح منافع میں کمی آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود مزید گرنے کا اشارہ ہے۔