بانی پی ٹی آئی کےخلاف درج سانحہ نو مئی کےمقدمات کی تفتیش کے لیے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق پولیس کی جانب سےمحکمہ داخلہ پنجاب کو سفارشات بھجوا دی گئیں، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں شامل 3 ایس پیز تبدیل کیاگیا ہے،جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بانی پی ٹی آئی کےخلاف 12 مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے
پولیس ذرائع کےمطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں 2 نئے ممبران بھی شامل کیے جائیں گے،ہائیکورٹ میں اس حوالے سےدرخواست بھی دائرکی جاچکی ہے۔
ایس پی زنیراحمد چیمہ ایس پی ہیڈ کوارٹرزلاہورتعینات ہیں، ایس پی سی آراو رضا تنویرضلع گوجرانوالہ میں تعینات ہوگئے،ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور ارسلان زاہد ملتان تعینات ہوگئے۔