الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
شہری مشکورحسین نےلاہورہائیکورٹ میں درخواست دائرکی،درخواست میں وفاقی حکومت،الیکشن کمیشن، صدر اور وزیراعظم کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیاکہ سپریم کورٹ کے فیصلےکو ختم کرنے کے لیے الیکشن ایکٹ میں چار ترامیم کی گئیں، ترمیمی ایکٹ بحث اورمتعلقہ کمیٹی کی منظوری کےبغیر پاس کیا گیا۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ الیکشن ایکٹ 2024 کےسیکشنز1,2,3 اور 4 کالعدم قراردے،درخواست کےحتمی فیصلےتک ترمیمی ایکٹ پرعملدرآمد روکا جائے۔