نوبیل انعام یافتہ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلادیش کی عبوری حکومت نے حلف اٹھا لیا ۔
جمعرات کو بنگلا دیش کے ایوان صدر میں تقریب حلف برداری ہوئی جس میں صدر محمد شہاب الدین نے ڈاکٹر یونس سے حلف لیا۔
یاد رہے کہ شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد ڈاکٹر محمد یونس کو بنگلا دیش کی عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد وہ گزشتہ روز پیرس سے ڈھاکہ پہنچے تھے۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کرنے کا مطالبہ طلبہ تحریک کے رہنماؤں کی جانب سے کیا گیا تھا۔
17 رکنی عبوری حکومت میں طلبہ رہنما ناہید اسلام اور آصف محمود کو بھی شامل کیا گیا ہے۔