صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 پر دستخط کردیئے، جس کے بعد یہ بل اب قاعدہ قانون کی شکل اختیار کرگیا ہے۔
تفصیلات کے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کی توثیق کردی، بل باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کرگیا۔
ذرائع سینیٹ سیکرٹریٹ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے بل دستخط کے لیے صدر مملکت کو بھجوایا گیا تھا، صدر کے دستخطوں کے بعد سمری سینیٹ کو موصول ہوگئی، اب سارا عمل مکمل ہونے کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
خیال رہے کہ 6 اگست کو قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظورکرلیا تھا۔ ترمیمی بل کے مطابق انتخابی نشان کے لئے کے حصول سے قبل پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والا امیدوار آزاد تصور ہو گا، مقررہ مدت میں مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہ کرانے کی صورت میں کوئی سیاسی جماعت بعدازاں مخصوص نشستوں کی حقدار نہ ہوگی۔ کسی بھی امیدوار کی جانب سے مقررہ مدت میں ایک مرتبہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار ناقابل تنسیخ ہوگا۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے گزشتہ روز پارلیمنٹ سے منظور کردہ الیکشن ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے وکیل سلمان اکرم راجہ کی وساطت آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔
درخواست میں سپریم کورٹ سے الیکشن ترمیمی ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ تحریک انصاف نے درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا۔