میجرطفیل محمد شہید (نشان حیدر) کی برسی کے موقع پر 13 پنجاب رجمنٹ کے افسروں اور سپاہیوں نے پیغام جاری کیا ہے۔
دفاع وطن کی کہانی پاکستان کے وجود میں آنے سے جاری و ساری ہے،اس مقدس مقصد کی راہ میں پاکستان کے بہت سے بیٹے قربان ہوئے،ان عظیم شہداء میں میجر طفیل محمد شہید بھی شامل ہیں جنھیں بہادری و شجاعت کے صلے میں نشان حیدر سے نوازا گیا
میجر طفیل محمد شہید نے 1943ء میں پاکستان آرمی کی مایہ ناز پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیامیجرطفیل محمد شہید نےمشرقی پاکستان کے علاقے لکشمی پورمیں جرات و بہادری کی تاریخ رقم کی۔
آپ نےبھارتی چوکیوں کا صفایا کیا اورگھمسان کی لڑائی کےدوران ملک کی آن، شان اورحفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
لیفٹیننٹ کرنل یاور نسیم خان نےکہامیجرطفیل محمد شہید نشان حیدر کی یونٹ کے جوان انکی بہادری کو یادکرتےہوئے بتاتےہیں کہ میری یونٹ کومیجرطفیل محمد شہید کی نسبت سے حیدر نشان بٹالین کے نام سے جانا جاتا ہے۔
حیدرنشان بٹالین کاحصہ ہونا نہ صرف میرے لیےبلکہ پاک فوج کےکسی بھی افسر یا جوان کے لیےنہایت فخر کی بات ہے،یہ اعزاز ہماری یونٹ کی بےمثال قربانیوں اور شجاعت کی علامت ہے،
یہ یونٹ ہمیں ہرقسم کی قربانی دینےکی یاددہانی کرواتی ہے،میجرطفیل محمد شہیدکا نام بہادری اور قربانی کی داستانوں میں سنہری حروف میں لکھا جاتا ہے،
1958 میں لکشمی پور کےمحاذ پرمیجر طفیل محمد شہید نےدشمن کے خلاف جس بے مثال دلیری کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی،میجرطفیل محمد شہید کا مشن انتہائی خطرناک تھا لیکن انہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیےبغیر دشمن کی صفوں میں گھس کر ان کے مورچوں کو نشانہ بنایا۔
میجر طفیل محمد شہید کی عظیم قربانی ہمیں اس بات کا احساس دلاتی ہے کہ ہمیں ان کے نقش قدم پر چل کر پاکستان کا نام روشن کرنا ہے،
سیکنڈ لیفٹیننٹ، احمد
نائب صوبیدار، گل نےکہا حیدرنشان بٹالین کا حصہ ہونا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے،ہمارے شہداء کی عظیم قربانیاں ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتی ہے۔
حوالدار ندیم نےکہا میجرطفیل محمد شہیدکی قربانیوں کےاعزازکو برقرار رکھنے کے لیے اس یونٹ کے ہرجوان کو ٹریننگ کےکٹھن مراحل سے گزارا جاتا ہے،میجرطفیل شہید اوردیگر شہداء نے لازوال قربانیاں دےکر آنے والی نسلوں کے لیے عظیم مثال قائم کی۔
سپاہی سجاول نے کہامیجرطفیل محمد شہید کی قربانی ہم میں حب الوطنی اور فرض شناسی کا جذبہ اجاگر کرتی ہے،میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر ہماری تاریخ کا ایک عظیم سرمایہ ہیں جن کی قربانی رہتی دنیا تک یاد رکھی جاۓگی۔