چاروں صوبوں اور کشمیر کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، بلوچستان ، بالائی سندھ، جنوبی و بالائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور بادل برسنے کا امکان ہے۔
شمال مشرقی پنجاب، پوٹھوہار،بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب منگل کو اسلام آباد میں درجہ حرارت 35 ،لاہور میں 36، کراچی میں 30 ڈگری رہا جبکہ کوئٹہ اور پشاور میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
منگل کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت چلاس میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔