لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاؤس جلاؤگھیراؤ کیس میں علیمہ خان اورعظمی خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
لاہورہائیکورٹ میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے جناح ہاؤس جلاؤگھیراؤ کیس میں علیمہ خان اورعظمی خان کی عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک ےوسیع کرتے ہوئے تفتیشی کو ہدایت کی کہ علیمہ خان اورعظمیٰ خان کوشامل تفتیش کریں۔
وکیل علیمہ خان رانا مدثر عمر عدالت میں جرح کے دوران اپنی گفتگو میں کہا کہ دوبارجےآئی ٹی میں پیش ہوئے،ہم نےبتایاکہ کوئی شواہدہیں توبتائیں مگرکچھ نہیں بتایا گیا،ان کاقصورصرف یہ کہ یہ بانیپاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی بہنیں ہیں۔
رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ جب بھی شواہدمانگتےہیں یہ بتاتےہیں کہ تفتیش میں شامل ہوں،ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کی کہ ہمارےخلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے۔
بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ تفتیشی کی جانب سےغلط شواہددینا قابل گرفت ہے،یہان پرتفتیشی پرکوئی پابندی نہیں ہے،پابندی نہ ہونےسےتفتیشی پیش نہیں ہوتےیہ عدالت کی بھی توہین ہے۔
علیمہ خان نے عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایمانداری سےپیش ہورہےہیں یہ بھی توایمانداری دکھائیں،چارجون تک کوئی مقدمہ نہیں تھا۔