بنگلہ دیش میں حکومت گرنے کے بعد امریکا،برطانیہ اور یورپی یونین کا رد عمل سامنے آگیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا بنگلا دیش کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔تمام پارٹیوں پر زور دیتے ہیں کہ مزید تشدد سے گریز کریں۔
میتھیو ملر نےکہا چندہفتوں کے اندربہت ساری جانیں گئیں۔عبوری حکومت کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے،امید کرتے ہیں اقتدارکی منتقلی بنگلادیشی قوانین کے مطابق ہوگی۔
وائٹ ہاؤس کےقومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے کہا کہ عبوری حکومت جمہوری اور کثیر الجماعتی ہونی چاہیے
برطانوی وزیراعظم نےکہاکہ بنگلہ دیش میں جمہوریت کےتحفظ کے لیےجلد اقدامات ضروری ہیں،یورپی یونین نے اقتدارکی پرامن اور جمہوری اندازمیں منتقلی پر زور دیا۔