صوبائی حکومت کی جانب 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے سلسلے میں مراسلہ پشاور ہائیکورٹ کو موصول ہوگیا۔
ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مراسلہ پشاور ہائیکورٹ کو موصول ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے لئے جوڈیشل افسر کے نام پر مشاورت کے بعد تعیناتی کی جائے گی۔
ایڈوکیٹ جنرل کے پی نے پشاور ہائیکورٹ کو 9 مئی واقعات کی انکوائری کےلئے مراسلہ ارسال کیا تھا۔ مراسلے میں صوبائی حکومت نے چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن کے لئے جج مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ صوبائی کابینہ نے 27 جون کو 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دی تھی، جس کے تناظر میں ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے 29 جولائی کو پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن کے لیے جج مقرر کرنے کے لیے مراسلہ ارسال کیا۔