رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کو تحریک انصاف سے نکالنے کا نوٹیفکیشن درست نکلا، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن کی تصدیق کردی۔
ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ شیرافضل مروت کو تحریک انصاف سے نکالنے کا نوٹیفکیشن ن میں نے ہی جاری کیا،کمیٹی نے تحقیقات کی تھیں، شیرافضل مروت نےپارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کی۔
فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ شیرافضل کیخلاف تحقیقات تحریک انصاف کی4رکنی کمیٹی کوسونپی گئی تھی، کمیٹی نے شیرافضل کےسابقہ بیانات کی تحقیقات اور نئے کی مانیٹرکی، کمیٹی میں فردوس شمیم نقوی، عاطف خان،داؤد کاکڑ اور رؤف حسن شامل تھے۔ شوکازجاری ہونے کے بعد بھی شیرافضل مروت کے بیانات سامنےآئے۔
ذرائع کے مطابق شیرافضل مروت کی پارٹی رکنیت بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرختم کی گئی، بانی پی ٹی آئی نے2روز قبل پارٹی رہنماؤں کی موجودگی میں ہدایت جاری کی تھیں۔