دو قومی نظریے کے پیش نظرایک طویل جہدوجہد کے بعد 14 اگست کو برصغیر کی تقسیم کی بعد پاکستان وجود میں آیا
ملک کی آزادی اوربقا کے لیےہزاروں جانیں قربان ہوئیں،پاکستان آزاد ہونے کے بعد بھی مسلمانوں کی قربانیوں کا سلسلہ نہ رکا، تخلیق پاکستان کی جدوجہد کے دوران قائد اعظم کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
اس وقت کےمہاجرسعید احمد نےجدوجہد کےدوران مسلمانوں کا حال بیان کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کی جدوجہد اورپختہ یقین کےتحت پاکستان وجودمیں آیا،مسلمان برصغیرمیں بہت تنگ تھے اور وہ اپنے اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی نہیں گزار سکتےتھے۔
مزید برصغیر میں حکومت انگریزوں کی تھی لیکن قبضہ ہندوؤں کا تھا،تاریکی کے اس وقت میں قائد اعظم ہمارے لیےفرشتہ بن کرسامنے آئے،ہمیں یقین تھا کہ قائد اعظم ہمارے لیےپاکستان بنائیں گے،ہم قائداعظم کےخلاف کچھ برداشت نہیں کر سکتے تھےکیوں کہ وہ ہمارے لیےکسی مسیحا سے کم نہیں تھے،قائد اعظم کی وطن عزیز کے لیےقربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔