ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی نجکار ی کا اجلاس ہوا جس دوران وزارت نجکاری کی طرف سےنجکاری پروگرام29-2024 پربریفنگ دی گئی ، اجلاس میں کابینہ کمیٹی نےنجکاری کمیشن کے 8 ارب 16 کروڑ کےبجٹ اور 24 حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کی منظوری دیدی ۔
اعلامیے کے مطابق دیگر اداروں کا جائزہ مکمل ہونے پر نجکاری پروگرام میں شامل کیاجائےگا،اوجی ڈی سی ایل کے شیئرز کی ساورن ویلتھ فنڈزمیں منتقلی کافیصلہ مؤخر کر دیا گیا ، فی الحال اوجی ڈی سی ایل کےشیئرزنجکاری کمیشن کےہی پاس رکھنےکافیصلہ کیا گیاہے ۔ غیر ضروری یا نان اسٹریٹجک اداروں کی نجکاری میں شمولیت کا فیصلہ کیاجائےگا ، کمیٹی نے حکومتی کردار اسٹریٹجک وضروری اداروں تک محدود کرنےکی سفارش کی، نجکاری کمیٹی نے کہا کہ کمرشل اداروں میں حکومت کا فٹ پرنٹ کم کرنے کو ترجیح دی جائے،منافع بخش سرکاری اداروں کی نجکاری پر بھی غور کیا جائے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ نجکاری پروگرام پرمکمل شفافیت اوردلجمعی سےعملدرآمد کیا جائےگا۔ نجکاری پروگرام کی تکیمل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بہترروابط کی ہدایت کی گئی ۔ اجلاس میں وزیرسرمایہ کاری بورڈ،مواصلات ونجکاری عبدالعلیم خان نے شرکت کی ، ان کے علاوہ اجلاس میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیرتجارت، وزیر توانائی ، وزیر صنعت و پیداواراورمتعلقہ وفاقی سیکریٹریزشریک ہوئے ۔