سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے اپنےبیان میں کہایہ بات طےہوگئی ہےکہ بجلی کے بلوں میں کمی نہیں ہونی حکومت بجلی،تیل اورتنخواہ دارطبقوں پرٹیکس لگا کر پیسہ کما رہی ہے۔
اے ٹی سی لاہور کےباہرمیڈیا سےگفتگومیں کہا اپوزیشن کی نا اہلی یہ ہےکہ7 ماہ بعد بھی علیحدہ علیحدہ احتجاج کررہی ہیں جب تک اپوزیشن جماعتیں اکھٹی نہیں ہوتیں، حکومت کوکوئی فرق نہیں پڑےگا،پی ٹی آئی کے 25 لوگ لاپتا ہیں مگر کسی کو پرواہ نہیں۔
مزیدکہاکہ سپریم کورٹ کےججز کےخلاف باتیں ہورہی ہیں،کوئی پوچھنےوالا نہیں،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی تقرری کیخلاف حامد خان گروپ نےسپریم کورٹ میں درخواست کر دی ہے۔