حکومت پاکستان نےفلسطینیوں سے یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کی مذمت کے طور پر آج پاکستان بھر میں یوم سوگ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پورےملک میں بعدازنمازجمعہ اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی ،قومی اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف متفقہ قرار داد منظور کرلی گئی۔
وزیر اعظم نے اسرائیلی ظلم وبربریت کو امت مسلمہ کیلئے المیہ قرار دے دیا
یہ فیصلے وزیراعظم شہبازشریف کی زیرِصدارت حکومت اوراتحادی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں ہوئے،وزیراعظم نےکہا کہ نیتن یاہوکھلےعام درندگی کررہا ہے، تہران میں اسماعیل ہنیہ کوشہید کرکےبین الاقوامی قوانین کو پاؤں تلے روندا گیا۔