سپریم کورٹ میں پانچ اگست سے کیسز کی سماعت کیلئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی شریعت اپیلٹ بینچ تشکیل دے دیا گیا ۔
نئے بینچز سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کے اجلاس میں تشکیل دیئے گئے چیف جسٹس کی سربراہی میں بننے والے شریعت اپیلٹ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس نعیم اخترافغان، جسٹس شاہد بلال حسن، ڈاکٹرخالد مسعود اور ڈاکٹر قبلہ ایاز شامل ہیں ۔
ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کیلئے پانچ رکنی بینچ بنانے کا فیصلہ تین رکنی کمیٹی میں دو ایک کی اکثریت سے ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے تین رکنی بینچ برقرار رکھنے کی رائےدی جبکہ جسٹس منصورعلی اور جسٹس منیب اخترنےجسٹس مندوخیل سربراہی میں پانچ رکنی بینچ تشکیل دینےکی رائے دی ۔
کمیٹی کی اکثریتی رائے پرجسٹس مندوخیل سربراہی میں لارجربینچ بنانےکافیصلہ ہوا، نیا بینچ ججزکی دستیابی پرارشد شریف قتل کیس کی سماعت کرےگا ۔