صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کےکاروباری اداروں کودرپیش مسائل سےآگاہ ہوں، توانائی کی بڑھتی قیمتوں سےنمٹنےکیلئےسب کیلئےسودمند حل تلاش کرناہوگا۔
اسلام آباد میں صدرآصف علی زرداری سےفیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس کےوفدنے ملاقات کی، ملاقات میں تاجروں اور40علاقائی کاروباری تنظیموں کےعہدیداروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر صدرآصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں سےنمٹنےکیلئےسب کیلئےسودمند حل تلاش کرناہوگا،کیپسٹی چارجزکےمسئلےکےحل کیلئےکاروباری برادری کمیٹی تشکیل دے،کمیٹی شعبہ توانائی کےمسائل کےحل کیلئےصدرمملکت دفتر کے ساتھ مل کرکام کرے۔
آصف زرداری کا فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس کےوفد سے ملاقات میں کہنا تھا کہ صدرمملکت کا دفترکاروباری برادری کی کمیٹی کےساتھ ہرممکن تعاون کرےگا، متفقہ حل تیارکیاجائےتاکہ کسی اسٹیک ہولڈرزکونقصان نہ ہو،پاکستان کےکاروباری اداروں کودرپیش مسائل سےآگاہ ہوں۔
اس موقع پر سابق نگران وزیر توانائی گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں سےعوام، صنعتوں،زراعت اوربرآمدات پربوجھ پڑرہاہے، توانائی کی قیمتوں میں کمی لانےکیلئےتوانائی شعبےمیں اصلاحات کی ضرورت ہے ،صدرمملکت سے درخواست ہے کہ توانائی کی قیمتوں کے معاملے میں مداخلت کریں۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس کےوفد سے ملاقات کے بعدگوہراعجاز کا مزید کہنا تھا کہ صدرمملکت صنعتوں اورکاروباری اداروں کودرپیش مسائل کےحل میں اپناکرداراداکریں،صدرمملکت نےوفدکومسائل کےحل،متعلقہ حلقوں کےسامنےمعاملہ اٹھانےمیں تعاون کایقین دلایا ہے۔