وزیرطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ 337ملی میٹربارش سے 44سالہ ریکارڈ ٹوٹا ہے،بارشوں کو نہ روکا نہ کم زیادہ کیا جا سکتا ہے،یہ تو آفات ہیں جس پرحکومت کو تکالیف کم کرنی ہوتی ہیں۔
عظمی بخاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کی پیشگوئی تھی،مریم نوازنےتمام اداروں کو ریڈ الرٹ رکھا،بارش ہوگی توانتظامیہ کام کرتی نظر آئے گی،سروسز سمیت دیگر اسپتالوں میں پانی نکل گیا تو اسے بھی چلائیں،سروسز اسپتال کی ایمرجنسی سےپانی خشک ہوئے4 گھنٹےہوگئے،پرانی فوٹیجز چلاکر پروپیگنڈا کیاجا رہا ہے،نابھہ روڈ ، جی پی او12بجے،سٹیشن2 بجے کلیئر کردیاگیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہناتھا کہ کوپر روڈ 3بجے، شاہ جمال 4 بجےتک کلیئر کردیاگیا،مزنگ روڈ سے 2 بجے اور قذافی سٹیڈیم پرکام جاری ہے،چیف سیکریٹری اور واسا کاعملہ سڑکوں پرپانی صاف کروا رہا ہے،اصل صورتحال قوم کو بتا رہے ہیں،چند گھنٹوں میں کئی جگہوں کو کلئیر کیا،سوشل میڈیا پر پرانی فوٹیجز نکال کر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،طوفان بدتمیزی ہے ڈوب کر مر جائیں جو پرانی فوٹیجز استعمال کررہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ تنقید وہ کررہے ہیں جنہوں نے ٹوٹ بٹوٹ پنجاب میں رکھا تھا، مریم نواز بارش کے بعد صورتحال کومانیٹر کررہی ہیں، کےپی بارشوں میں 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں اس پر ہم سیاست نہیں کررہے،اگر کے پی کو سیکھنا ہے وہ مریم نوازسے سبق سیکھ سکتے ہیں، بارشوں کی مزید پیش گوئی ہے، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا ہے،گھروں سے غیر ضروری باہرنہ نکلیں، الیکٹرک آلات،کھمبوں،تاروں سےدوررہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک جماعت بارش کے پانی پر بھی سیاست کررہی ہے،7 گھنٹوں کی مسلسل بارش کے بعد ڈھائی گھنٹوں میں اہم جگہیں کلیئرکردی ہیں،سیف سٹی کے کیمروں سے پانی کہاں کھڑا رہا پتہ لگایا گیا،ٹریفک پولیس اورانٹرا سٹی پرپانی کو کلئیر کیاجا رہا ہے،مریم نواز ایک ایک لمحہ کی رپورٹ لے رہی ہیں اور پانی جلد کلئیر کر دیا جائے گا۔