محکمہ موسمیات نے آج سے 6 اگست کے دوران ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد، پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا، کشمیر میں بارشیں متوقع ہیں۔
اعلامیے کے مطابق 31 جولائی تا 6 اگست کشمیر، مظفر آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اورژالہ باری کا امکان ہے، اسلام آباد، سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش اور کئی مقامات پرطوفانی بارش بھی متوقع ہے۔ موسلادھاربارش سےاسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں پہاڑوں،ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 3 اگست سے 5 اگست تک سیالکوٹ، گجرانوالہ، نارووال میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، خیبرپختخونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، بلوچستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، شدید بارش آندھی اور گرج چمک کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں
لاہور میں بارشوں کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، دفاتر اور اسکول بند
کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، شہر میں پورا دن بارش جاری رہے گی
اپر چترال میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب، متعدد جاں بحق
دیر،سوات،کوہستان،ایبٹ آباد،مانسہرہ،ہری پور، بونیر،مردان، پشاور،صوابی،نوشہرہ، کوہاٹ،کرک،لکی مروت،بنوں میں بارش متوقع ہے۔ وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی کچھ مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔
حکام کے مطابق بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سندھ میں مٹھی، عمر کوٹ، ٹھٹھہ، بدین میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔
اعلامیے کے مطابق 2 اگست سے 6 اگست کے دوران بہاولپور بہاول نگر ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوا گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں متوقع ہے، یکم اگست سے 6 اگست تک چترال، دیر، سوات، صوابی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے۔
گزشتہ روز لسبیلہ ، واشک، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی جبکہ مانسہرہ میں مہانڈری کے مقام پر پل بہہ جانےسے شاہرہ کاغان بند ہے جب کہ سیاحوں کے وادی کاغان آنے پر مکمل پابندی عائد ہے۔