لاہور میں بارشوں کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، معروف شاہرائیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ، چھتیں گرنے کے دو واقعات میں ایک بچی جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے لیسکو کے فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے۔ بارش کے باعث نقصان سے بچنے کے لیے دفاتر اور اسکولوں کو بند کر دیا گیا۔
اعداد وشمار کے مطابق ائیرپورٹ پر 300 سینٹس ملی میٹر بارش نے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں 200 سے زائد ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ نشتر ٹائون 250،پانی والا تالاب226، جوہر ٹاون 220،تاجپورہ 220 ،قرطبہ چوک 218،ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
واسا کے مطابق فرخ آباد 215، گلشن راوی 210اقبال ٹاون 205،سمن آباد میں 203 ملی میٹر، لکشمی چوک 199 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس مون سون سیزن کی یہ دوسری بڑی بارش ہے جس میں 300 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ دنوں تاجپورہ میں 315 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، شہر میں پورا دن بارش جاری رہے گی
ملک بھر میں آج سے 6 اگست تک شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی
اپر چترال میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب، متعدد جاں بحق
دوسری جانب کمشنر لاہور نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی، دفاتر اور اسکولوں کے سمر کیمپس میں چھٹی کا اعلان کر دیا۔ کمشنر لاہور کے مطابق لاہور میں تمام آفسسز کو چھٹی کر دی گئی، بارش کے باعث نقصان سے بچنے کے لیے دفاتر اور اسکولوں کو بند کردیا گیا۔
تاہم، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ بنا دیا اور شدید بارش کے دوران اور بعد میں چند گھنٹوں کے اندر ہسپتالوں اور شاہراہوں سے نکاسی آب کر دیاگیا۔