کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی کے علاقے ڈالمیا، راشد منہاس روڈ، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ لیاری، کھڈامارکیٹ، شاہراہ فیصل، طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس، ائیرپورٹ، ملیر ہالٹ، ملیر کینٹ اور اطراف میں بھی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روزسب سے زیادہ بارش گلشن معمار میں 11.5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
مزید پڑھیں
لاہور میں بارشوں کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، دفاتر اور اسکول بند
ملک بھر میں آج سے 6 اگست تک شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی
اپر چترال میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب، متعدد جاں بحق
شہر کا موجود درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں جس کے سبب آج وقفے وقفے سے کہیں معتدل اور کہیں موسلا دھاربارش کا امکان ہے۔