افواج پاکستان کے بہادر سپاہیوں کی وطن سے محبت ان کے ایمان کا حصہ ہے۔
پاکستان کی تاریخ میں وطن عزیزکی سرحدوں کا تحفظ ہو یا پھردہشتگردی کے خلاف جنگ،پاک فوج کےجوانوں نے ہمیشہ اپنی بہادری کا لوہا منوایا یے
مظفرآباد آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والےسپاہی ثوبان مجید بلوچ ہمت اور شجاعت کی اعلی مثال ہیں
سپاہی ثوبان مجید بلوچ شہید نے 15جولائی 2024 کو بنوں میں دہشتگردوں کےحملے کو ناکام بناتےہوئےجان کی پرواہ کیےبغیرجام شہادت نوش کیا،سپاہی ثوبان شہید نے نہ صرف جان کی قربانی دی بلکہ بہت سی جانوں کو بھی بچایا۔
سپاہی ثوبان شہید اپنےساتھیوں کی جان بچانے کے لیے دہشتگردوں کی جانب سے پھینکے گئے گرینیڈ پر لیٹ گئےاوربڑی تباہی کے آگے ڈھال بن کر جوانمردی اور بہادری کی اعلی مثال قائم کی۔
سپاہی ثوبان مجید شہید نے لواحقین میں والدین اوربیوہ چھوڑے،سپاہی ثوبان مجید بلوچ شہید کے ورثاء نےاپنےاحساسات اورجذبات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا ثوبان پر اتنا کرم تھا کہ وہ بچپن سے ہی نمازی اور اچھے اخلاق کا مالک تھا۔
والد،سپاہی ثوبان مجید شہیدثوبان کو بچپن سے ہی پاک فوج میں بھرتی ہونے کا بہت شوق تھا۔