محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان میں برفباری اور بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں برفباری کا بھی امکان ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔دوسری جانب کراچی سمیت ملک کے ساحلی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔