محکمہ موسمیات نے لاہور میں مون سون بارشیں 3 اور 4 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔
مون سون کا ایک اور اسپیل آج برس سکتا ہے،محکمہ موسمیات نےالرٹ جاری کردیا۔شہر میں صبح سویرے مطلع ابر آلود ہے،ہوا میں نمی 82 فیصد ریکارڈکیا جارہا ہے۔
پی ڈی ایم اے نےکمشنرز، ڈی سیز، واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگرمتعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری کر رکھی ہیں۔
مون سون بارشوں کے باعث شہر میں ڈینگی کے وار بھی تیزہوگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11مریض رپورٹ ہوئے۔