وادی کاغان میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو بابو سر ٹاپ بزریعےشاہراہِ قراقرم کانوائے کی شکل میں پہنچا دیا گیا۔
وادی کاغان میں مہانڈری پل بہہ جانےکی وجہ سے پھنسے ہوئے ہزاروں سیاحوں کی بحفاظت گھروں کو روانگی کیلئےشاہراہِ قراقرم کےراستے روانہ کیا جا رہا ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشفیع اللہ گنڈاپور کےمطابق واپس جانے والےخواہش مندسیاحوں کے ایک بڑے قافلےکو جس میں سو سے زائد گاڑیاں شامل ہیں پولیس کی حفاظت میں بابوسر ٹاپ سےچلاس شاہراہِ قراقرم کے راستے بابو سر ٹاپ پہنچا دیا گیا۔
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےڈائریکٹر جنرل شبیرخان کی ہدایات پرجانے والے سیاحوں کی بھرپور رہنمائی آورمعاونت کیلئے کانوائے کےساتھ موجود ہے۔سیاحوں کی گاڑیوں کا یہ قافلہ چلاس آورکوہستان پولیس کی حفاظت میں شاہراہِ قراقرم کے راستے گھروں کو روانہ ہو گئے آور یہ سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔