اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ٹریبونل تبدیلی کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر فریقین کے وکلا نے دلائل مکمل کرلئے۔ عدالت نے فیصلہ ایک دو دن میں سنانے کا عندیہ دے دیا۔
پی ٹی آئی امیدوار عامر مغل کے وکیل فیصل چوہدری نے دلائل میں کہا کہ لیکشن ایکٹ کے تحت ٹریبونل تبدیل ہوسکتا ہے الیکشن کمیشن اس کو ختم نہیں کر سکتا، جب نوٹیفیکیشن آ جائے اس کے پینتالیس دن میں درخواست فائل کرنی ہوتی ہے۔
دلائل مکمل ہونے پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ یہ فیصلہ محفوظ نہیں ویٹ فار آرڈر ہے ، کوشش ہو گی ایک دو دن میں فیصلہ سنا دیا جائے ۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں سے پی ٹی آئی کے امیدواروں نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کو کارروائی چلانے سے روک رکھا ہے۔