ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ 31 اکتوبر تک غیر قانونی افغانوں تمام افراد کو ہر حال میں پاکستان چھوڑنا ہوگا ورنہ پاکستانی قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا۔
نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ رضاکارانہ طور پر اپنے ممالک واپس جانے والوں کو سہولت فراہم کی جائے گی، جوغیر قانونی غیر ملکی 25 دن کےاندر واپس نہیں جائے گا اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔ رجسٹرڈ مہاجرین کا معاملہ الگ ہے، اس حوالے سے بعد میں طے کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے حوالے سے پاکستان کے قوانین بہت واضح ہیں، قانون شکنوں پر بھاری جرمانے ہوں گے اور ملک بدر کر دیا جائے گا، ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ کوئی بھی ملک کسی شخص کو غیر قانونی رہائش کی آزادی نہیں دے سکتا، افغانستان سمیت جن ممالک کے لوگ بھی پاکستان میں غیر قانونی مقیم ہیں ان کیخلاف کارروائیو ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے ہمارے صحافیوں اور شائقین کو ویزے نہیں دیئے۔ بھارت کو کہا ہے کہ وہ ہماری قومی ٹیم کی مکمل حفاظت کرے۔