سپریم کورٹ میں سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس مختصر سماعت کے بعد غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے مقدمہ 5 رکنی بینچ کے سامنے مقررکرنے کیلئے فائل کمیٹی کوبھجوا دی۔
سماعت کے آغاز پر جسٹس منصور علی شاہ یہ مقدمہ پہلے پانچ رکنی بینچ سن رہا تھا، غلطی سے یہ کیس 3 رکنی بینچ کے سامنے مقرر ہوگیا ہے۔ معاملہ اہم ہے بینچ دوبارہ تشکیل دیا جائے گا۔
وکیل شوکت عزیزصدیقی نے عدالت کو بتایا کہ ایک درخواست ارشد شریف کے خاندان کیجانب سے دائرکی تھی، جو لوگ پاکستان میں دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہیں قاتلوں کا علم ہے انکو توبلائیں، ہم نےچھ لوگوں کے نام بھی عدالت کے سامنے رکھے تھے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر پہلے بینچ میں تھے، دونوں ججز کی دستیابی پر ہی کیس دوبارہ مقرر ہوگا، سپریم کورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔