پی آئی اے کی ائرہوسٹس کرنسی سمگلنگ کرتی علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور رنگے ہاتھوں گرفتار کرلی گئی ، ملزمہ نے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے مالیت کے سعودی ریال جرابوں میں چھپا رکھے تھے۔
آسیہ نامی ائرہوسٹس کو لاہور سے دبئی جانے والی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا ۔ آسیہ سہ پہر تین بجے کی پرواز سے دوبئی جا رہی تھی ۔۔۔ اے ایس ایف کی خاتون اسٹاف نے تلاشی کے دوران ائیرہوسٹس سے چھپائی گئے پچاس ہزار سعودی ریال برآمد کرکے اسے کسٹمز حکام کے حوالے کیا۔ کسٹمز حکام نے مزید تلاشی لی تو ائرہوسٹس کی جرابوں میں چھپے مزید ننانوے ہزار ریال برآمد کرلیے۔۔ ڈی سی کسٹم راجہ بلال کا کہنا ہے کہ ائر ہوسٹس کو اندراج مقدمہ کے بعد تحقیقاتی افسران کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی کسٹم راجہ بلال کا کہناتھا کہایئر ہوسٹس کو جدہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا جوکہ غیر ملکی کرنسی کو بیرون ملک سمگل کرنے میں ملوث پائی گئی ، ملزمہ نے ایک لاکھ 40 ہزار سعودی ریال اور 37 ہزارامریکی ڈالر جرابوں میں چھپا رکھے تھے ۔ایئر ہوسٹس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیشی افسر کے حوالے کر دیا گیا ۔