قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد ڈاکٹروں نے دو ماہ کے آرام کا مشورہ دیدیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق حسن علی انجری کا شکار ہونے کے بعد کاونٹی سیزن چھوڑ کر لاہور واپس آ گئے ہیں ،حسن علی کی دوران کاونٹی کہنی میں انجری ہوئی جس کے بعد انہوں نے انگلینڈ میں کہنی کا معائنہ کروایا، ڈاکٹروں نے قومی فاسٹ باولر کو دو مہینے آرام کا مشورہ دیاہے ۔
کہنی میں انجری کے باعث حسن علی کی بنگلہ دیش کے خلاف سریز میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے ، فاسٹ باولر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو انجری سے متعلق آ گاہ کر دیاہے ۔
ذرائع حسن علی کا کہناہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے علاج کے منتظر ہیں ، پی سی بی نے پہلے بھی متعدد انجرڈ کھلاڑیوں کا اعلاج شروع کروارکھا ہے، حسن علی کاونٹی میں واروکشائر کی نمائندگی کررہے تھے۔