معروف امریکی جریدے فوربس کے مطابق کراچی سیاحوں کیلئے دوسرا خطرناک ترین شہر ہے۔
امریکی جریدے نے سیاحوں کے لیےرواں سال کی ایڈوائزی جاری کی جس میں سیاحت کیلئے خطرناک شہروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرائم، تشدد، قدرتی آفات اور معاشی کمزوریوں کے شدید خطرات موجود ہیں۔ فوربس کی فہرست میں وینزویلا کا شہر کراکس پہلا نمبر پر ہے، ڈیٹا امریکی محکمہ خارجہ اور تحقیقی اداروں کی مدد سے اکٹھا کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں سیاحوں کی سلامتی کو انتہائی درجے کے خطرات لاحق ہیں۔ جہاں جرائم، تشدد، قدرتی آفات اور معاشی کمزوریوں کے شدید خطرات موجود ہیں، اور اس بنیاد پرفہرست جاری کی گئی۔
فوربس کی فہرست میں وینزویلا کا شہر کراکس پہلا اور میانمار کے شہر رنگون تیسرے نمبر پر اور بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ چھٹے نمبر پر ہے۔