دفتر خارجہ پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پاکستان مخالف بیان مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کرتے ہوئے دو ٹوک کہا کہ بھارتی رہنماؤں کے ایسے بیانات کشمیری عوام کی جدوجہد سے توجہ نہیں ہٹاسکتے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ الزامات کے بجائے بھارت کو اپنی غیرملکی مہم پرغورکرنا چاہیے۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خود مختاری کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے اور فروری 2019 میں بھارت کی مداخلت کے خلاف سخت ردعمل اس کی مثال ہے۔