ریپبلیکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نےممکنہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس سےصدارتی مباحثے سےانکارکردیا۔
ترجمان ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے جب تک ڈیموکریٹک پارٹی کاملا ہیرس کو باضابطہ صدرامیدوار نامزد نہیں کردیتی۔مباحثے کی کوئی تاریخ نہیں دے سکتے۔
نائب امریکی صدرکاملا نےبیان میں کہا تھا کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ صدارتی مباحثے کے لئے تیارہیں۔
تاہم ٹرمپ کے انکارپرکاملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر پیچھے ہٹنے کا الزام لگادیا۔