ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا کی ناکہ بندی پالیسی سے تیل 120 ڈالرفی بیرل ہوگیا، تیل کی قیمت 140 ڈالرفی بیرل تک جاسکتی ہے۔
باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانی تیل کے کنویں کی لائیو اسٹریمنگ کرسکتے ہیں، امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ کی ایرنی کنویں بند ہونے کی بات غلط ثابت ہوگئی، امریکی انتظامیہ کو بیسنٹ جیسے لوگوں سے بیکار مشورے ملتے ہیں۔
سرکاری میڈیا سے گفتگو میں ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ امریکی بحری ناکہ بندی کا مقصد ایران میں داخلی تقسیم پیدا کرنا ہے، ٹرمپ ایران کو شدت پسند اور اعتدال پسند گروہوں میں تقسیم کر کے دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بحری ناکہ بندی اور معاشی دباؤ کے ذریعے ایران کو جھکانے کی کوشش ہو رہی ہے، دشمن معاشی دباؤ اور میڈیا مہم کے ذریعے داخلی اختلافات بڑھانا چاہتا ہے، قومی اتحاد ہی دشمن کے عزائم کے خلاف واحد حل ہے۔





















