لاہور کےعلاقے شاہدرہ میں پولیس ملازم پر اپنی ہی بہو کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔متاثرہ خاتون کے والدین کی درخواست پر ملزم رمضان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کےمطابق متاثرہ خاتون کی شادی پانچ سال قبل ملزم کے بیٹےسےہوئی تھی اور وہ دو بچیوں کی ماں ہے،ملزم،جوسپیشل برانچ کےکلریکل سٹاف میں تعینات تھا،مبینہ طورپرخاتون کو مسلسل ہراساں کرتا رہا۔
متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیاہےکہ ملزم اسےدھمکیاں دیتا تھاکہ اگراس نے کسی کوبتایا تواس کےوالد اور بھائیوں کوجھوٹے مقدمات میں پھنسا دیا جائے گا۔پولیس کاکہنا ہےکہ واقعے کا مقدمہ درج کر کےملزم کو گرفتارکرلیاگیا ہےجبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔






















