سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار ادارہ نہیں بلکہ فریق بنا ہوا ہے۔
سماء سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک میں کرائے گئے عام انتخابات تاریخ کے بدترین دھاندلی زدہ انتخابات تھے اور ساری دنیا میں یہ باز گشت ہے کہ یہ دھاندلی زدہ الیکشن تھے۔
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 3 بار کرائے گئے ہمارےانٹرا پارٹی الیکشن تسلیم نہیں کئے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے ہمارا پارٹی چیئرمین نہیں ہے ، بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے چیئرمین ہیں اور پورا پارٹی اسٹرکچر موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی کہ تحریک انصاف پارٹی ہے اور رہے گی۔