برطانوی سفارت خانہ کے 3 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ہے۔ سفارتی وفد رابعہ احمد خان، محمد احسن اور برٹش قونصل آفیسر سنینا پر مشتمل تھا۔
سفارت خانہ کے افسران کو جیل میں قید دو برطانوی قیدیوں تک قونصلررسائی دی گئی، سفارت خانہ وفد کو قتل کے مقدمہ میں اسیر قیدیوں خالد محمود اورنعیم شریف تک قونصلر رسائی دی گئی۔
ملاقات میں وفد کی قیدیوں سے صحت سمیت قانونی معاملات پر گفتگو کی گئی، قیدی خالد محمود کو عدالت نے موت اورنعیم شریف کو عمر قید کی سزا کا حکم دے رکھا ہے۔ برطانوی سفارت خانے کا وفد قیدیوں سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگیا۔