گزشتہ ہفتے اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کی جانب سے شہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنےکیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اسی تقریب کےدوسرے مرحلے کے تحت امریکی ریاست نیو جرسی کے شاہی پیلس میں شہدا کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا
تقریب کی صدارت چیف آرگنائیزر ملک سلمان نےکی ،اوور سیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے ممبران نےدہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کارائیوں کو سراہا۔
فاؤنڈیشن کےممبران اور شرکا نے بنوں میں شہید پاک فوج کے جوانوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور یکجہتی کی ۔
اوورسیز پاکستانی گروپ آف فاؤنڈیشن کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو محفوظ بنایا
چئیرمین اوورسیز پاکستانی گروپ آف فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ ہم اپنے شہداء کو ہوم لینڈ ہیرو کا درجہ دیتے ہیں،آنے والے دنوں میں ہم اپنے شہداء کی فیملیز کے ساتھ مل کر ان کے پیاروں کے ساتھ اظہار محبت اور یکجہتی کریں گے،
حالیہ دنوں میں ٹی ٹی پی پاکستان کی جانب سے حملوں میں تیزی آئی ہے اور ملک دشمن عناصر فوج اور عوام کے درمیان نفرت اور غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں،
اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن نےبیڑا اٹھایا ہے کہ ہم پاکستانی قوم میں باہم نفرتیں ختم کریں گے اور تمام اوورسیز پاکستانیز پاکستان کی سلامتی کے لئے کوشاں رہیں گے،تمام اوورسیز پاکستانی اس بات پر متفق ہیں کہ افواج پاکستان ملک کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہیں۔
ہم اپنے تمام شہداء، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں،ہمارا یہ بینر یہاں سے انگلینڈ جائے گا، انگلینڈ سے یورپ اور پھر یہ بینر ہم شہداء کے ورثاء کے حوالے کریں گے۔
پاک فوج کی قربانیوں کو نہ صرف ملک میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جاتا ہے۔