کوہاٹ کے نواحی علاقہ لودھی خیل میں تیندوا گھس آیا، سڑک سے گزرتے ہوئے گاڑی کے اندر سے ایک شہری نے تیندوے کی ویڈیو بنالی۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے تیندوے کی تلاش شروع کردی۔
کوہاٹ کے نواحی علاقے لودھی خیل میں ایک تیندوا داخل ہوگیا،، شہری نے راستے سے گزرتے ہوئے گاڑی کے اندر سے چیتے کی ویڈیو بنالی۔
کار میں بیٹھے شخص کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درختوں کے درمیان ایک تیندوے کو آرام سے بیٹھا ہوا ہے۔
شہری کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے دیکھا گیا تیندوا صحتمند اور توانا ہے، تیندوا گاڑی کو دیکھ کر بالکل گھبرایا نہیں اور مسلسل بیٹھا رہا۔
مقامی زمینداروں کا کہنا ہے کہ چند روزکے دوران علاقے سے 6 بکریاں غائب ہوچکی ہیں، جن کے بارے میں قیاس کیا جارہا ہے کہ انہیں تیندوا اٹھا کر لے گیا ہے۔
علاقے میں تیندوے کی اطلاع ملنے پر وائلڈ لائف اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تیندوے کی تلاش شروع کردی۔ ڈی ایف او صمد وزیر کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو تیندوے کے پاؤں کے نشانات مل گئے، وائلڈ لائف کی ٹیم رات بھر تلاش جاری رکھے گی۔