سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں اور شخصیات کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے ڈیجیٹل دہشت گرد تصور ہوں گے۔ وزارت قانون و انصاف نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات کے ٹرائل کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ۔ ضلعی عدالتوں کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی مشاورت سے اختیارات تفویض کردیے ۔ اسلام آباد کی سیشن کورٹس، ایسٹ اور ویسٹ کے ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز کو مقدمات کے ٹرائل کا اختیار ہوگا۔
وفاقی حکومت کی نفرت پھیلانے والے عناصر سے نمٹنے کی تیاری جاری ہیں۔ سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں اورشخصیات کےخلاف پروپیگنڈہ کرنے والے ڈیجیٹل دہشتگرد تصورہوں گے ، وزارت قانون وانصاف نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات کے ٹرائل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سےپیکا ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کورٹس کے قیام کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری کا فیصلہ کیا گیا ۔ پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
مذکورہ عناصر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کیلئے ضلعی عدالتوں کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی مشاورت سے اختیارات تفویض کردیے گئے۔ اسلام آباد سیشن کورٹس ایس اور ویسٹ کے ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز کو مقدمات کے ٹرائل کا اختیار ہو گا۔