فیصل آباد میں چکن مافیا کی من مانیاں جاری ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس کے بعد بھی صرف پانچ روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں چکن 630 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں کا کہناہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور اسے کنٹرول کرنے کیلئے کوئی میکنیزم نظر نہیں آ رہاہے اور یہ ہماری پہنچ سے دور ہو تا جارہاہے ، قیمت میں اضافہ 300 روپے کر دیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ کے نوٹس کے بعد قیمت میں صرف 5 روپے کمی کی گئی ۔
انتظامیہ نے سرکاری ریٹ 600 روپے تو مقرر کردیا مگر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہوگئی ہے ، دکاندار مہنگائی کا ذمہ آڑھتیوں کو ٹھہرانے لگے ہیں، دکاندار کا کہناتھا کہ ہمیں خود چکن مہنگا ملتا ہے، اس لیے ہمیں بھی زیادہ قیمت پر بیچنا پڑتا ہے۔ حکومت کو سپلائرز پر بھی کنٹرول کرنا چاہیے،