ٹی ٹی پی کی سرکاری اسکولوں پر حملوں کی حکمت عملی پر عمل درآمد شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق 22 جولائی کوٹی ٹی پی خوارج نے میرعلی کے گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول کی عمارت کو تباہ کیا۔ ٹانک میں 26 سال سے ٹیچنگ کے فرائض سرانجام دینے والے میرا جان کو شہید کر دیا گیا۔
دشمن کے آلہ کارٹی ٹی پی کے انتہا پسند خوارج نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔ بدامنی پھیلانے کے مکروہ دھندے میں خوارج پراپیگنڈے کے ذریعے پاکستانی عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
ڈی آئی خان میں دیہی ہیلتھ سنٹر پرحملہ کر کے معصوم مرد وخواتین اور بچوں کو شہید کرنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ بدامنی پھیلانے کے اس منصوبے میں وہ تمام عناصربھی ذمہ دار ہیں جو آپریشن عزم استحکام کیخلاف ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سرکاری املاک خصوصاً سکولوں کی حفاظت کرے۔ ٹانک کےگرلز سکول پر دہشت گرد حملے اور ٹیچر کے قتل میں خارجی نور ولی محسود ملوث ہے۔