محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اورگردونواح میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد میں آج بھی چند مقامات پربارش ہونے کا امکان ہے،اس کے علاوہ دیر،چترال،سوات،کوہستان،مانسہرہ،ایبٹ آباد،بونیر،مالاکنڈ میں بھی بارش متوقع ہیں۔مردان،نوشہرہ،صوابی،ہری پور،خیبر،پشاور اور کوہاٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
موسم کااحوال بتانے والوں کاکہنا ہےکہ راولپنڈی،مری،گلیات،اٹک،چکوال ،جہلم، سیالکوٹ،نارووال بھی بارش ہوسکتی ہےجبکہ منڈی بہاؤالدین،گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد،سرگودھا،جھنگ ،فیصل آباد بارش متوقع ہے۔
اس کےعلاوہ لاہور، شیخوپورہ،ساہیوال،بہاولنگر،قصور اور اوکاڑہ میں بھی بارش کا امکان ہے،لسبیلہ،آواران،خضدار،ژوب اور بارکھان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
دوسری جانب عمرکوٹ،تھرپارکر،مٹھی،سانگھڑ،کراچی،ٹھٹھہ میں گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے،کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلودرہےگا،چندمقامات پربارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم نےبلوچستان میں ہونے والی بارشوں سےمتعلق رپورٹ جاری کردی ہے،جون سےجاری بارشوں میں اب تک 10افراد جاں بحق، 31افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کےمطابق بارشوں سے 89گھر مکمل 170جزوی جبکہ 1799افرادمتاثر ہوئے، بارشوں سے 17کلو میٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا۔