استحکام پاکستان پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
لاہور میں صوبائی صدر رانا نذیر احمد کا کہنا تھا کہ صدر استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) ووفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی ہدایت پر تمام اضلاع میں مرحلہ وار تقرریاں تیز کر دی گئی ہیں،استحکام پاکستان پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔
استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) کی تنظیم سازی جاری ہے، قیادت نے اہم تنظیمی فیصلے لئے ہیں، صوبائی صدررانانذیراحمد کا کہنا تھا کہ پنجاب بھرمیں تنظیم سازی جلدمکمل ہوگی، اضلاع میں مرحلہ وارتقرریاں تیز کی جا رہی ہیں۔
اس موقع پر شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ پارٹی کومنظم کرکےاہم ترین جماعت بنائیں گے۔