پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ قائد ( ن ) لیگ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر پاکستان کی ترقی کا ویژن دیں گے۔
سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی کے اقلیتی ونگ کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مسیحی ، سکھ اور ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے عہدیداران نے شرکت کی۔
The minority wing voices their support for Maryam Nawaz Sharif with thunderous chants of her name.
— PMLN DIGITAL (@pmlndigitalpk) October 5, 2023
Teri awaz, meri awaz
Maryam Nawaz, Maryam Nawaz pic.twitter.com/VIyYoTiS9H
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ کوئی اقلیت کوئی اکثریت نہیں، ہم سب پاکستانی ہیں، نوازشریف عوام اور ملک کو مشکلات سے نکالنے آرہے ہیں، 21 اکتوبرکو پاکستان کے اچھے دن واپس آرہے ہیں۔
سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو نکالا تو ملک سے ترقی اور خوشحالی اور امن وسکون بھی نکل گیا، وہ 21 اکتوبر کو پاکستان کی ترقی کا ویژن دیں گے، مینار پاکستان پر پاکستان کو معاشی آزادی دلانے کا ایک اور تاریخی عہد کریں گے۔
Minority wing in Pakistan shows their love for Nawaz Sharif with full josh and jazba. Nawaz Sharif's return is eagerly awaited by them! pic.twitter.com/n8Fvnx0EMO
— PMLN DIGITAL (@pmlndigitalpk) October 5, 2023
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی نظریہ پاکستان اور قائد اعظم کے فرمودات کی خلاف ورزی ہے، قومی فیصلہ سازی میں اقلیتوں کے کردار اور آواز کو بڑھانا ہے، پاکستان کے نوجوانوں کو مذموم مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا اللہ تعالیٰ کے فضل سے تمام سازشی کردار اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ نے ہمارے سر شرم سے جھکا دئیے ، سانحہ میں ملوث عناصر کو سزا ملنی چاہیے، مسیحی اور اقلیتی برادری کو جو تکلیف پہنچی اس پر پاکستانیوں کی طرف سے معذرت کرتی ہوں، مسیحی برادری کو جس طرح اپنے گھروں سے باہر رہنا پڑا وہ ہم سب کے لئے انتہائی قابل افسوس اور باعث شرم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ اتنی بڑی مسیحی برادری کو تحفظ نہیں دیا جاسکا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سکھ برادری کو دیکھ کر اپنے دادا کے پیدائشی علاقے امرتسر کی یاد آگئی ، امرتسر سے ہمیشہ دعاؤں کے پیغامات آتے ہیں۔