پنجاب حکومت نے صنم جاوید کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے والے دورکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔
پنجاب حکومت نے دورکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی،لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے صنم جاوید کو گوجرنوالہ مقدمہ سے ڈسچارج کیا تھا۔
حکومتی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ دو رکنی بینچ نے پراسکیوشن کا درست موقف نہیں سنا۔ پراسکیوشن کے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔
عدالت دو رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ضم جاوید کا گوجرنوالہ کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔