پاکستان تحریک انصاف پر پابندی ، عمران خان عارف علوی اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں کے درمیان ایوان صدر میں اہم بیٹھک ہوئی جس دوران اٹارنی جنرل نے مخصوص نشستوں کےکیس اور فیصلے پر شرکاء کو بریف کیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن)کی لیگل ٹیم نےپیپلزپارٹی کوپی ٹی آئی سےمتعلق فیصلوں پراعتماد لیا جبکہ وزیرقانون اوراٹارنی جنرل نے پی ٹی آئی پرپابندی کےقانونی نکات سےآگاہ کیا۔ پیپلز پارٹی کی لیگل ٹیم کا مستقبل میں ان فیصلوں کےاثرات پرتشویش ظاہر کی ، پیپلز پارٹی کے وفد نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کوئی فیصلہ لینے سے پہلے پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لے۔
پیپلز پارٹی کے وفد نے حکومت کو مستقبل کےحالات کوسامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرنے کا مشورہ دیا ۔ پیپلز پارٹی کے رہنماوں ے موقف اختیا کیا کہ بتائے بغیر اعلانات کرنا مناسب نہیں اور حکومتی فیصلوں کی توثیق پارٹی مشاورت اوراتفاق رائے سےمشروط کر دی ۔ذرائع کا کہناتھا کہ دونوں بڑی جماعتوں نے پی ٹی آئی کے روئیے پر تشویش کا اظہار کیا ۔
حکومتی اتحادیوں کے درمیان تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات جاری رہی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ، اسپیکرایازصادق احد چیمہ،عرفان قادر ، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ ، فاروق ایچ نائیک، نئیربخاری ، سینیٹر شیری رحمٰن اور اٹارنی جنرل منصور اعوان شریک ہوئے ۔