پاکستان کی ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے تفصیلی نتائج جاری کردئیے گئے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح خطے میں سب سے زیادہ تیز ہونےکا انکشاف ہوا ہے،پاکستان 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار آبادی کے ساتھ دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے،جہاں آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح 2.55 فیصد ہے۔
رپورٹ کےمطابق پاکستان آبادی میں تیزی سےاضافے والے دنیا کے 30 ٹاپ ملکوں میں شامل ہوگیا،دنیا کےصرف 27 ملکوں میں آبادی بڑھنے کی شرح پاکستان سےزیادہ ہے،
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ موجودہ رفتار برقراررہی تو 2050ء میں پاکستان کی آبادی 2 گناہوجائےگی،ملک کی 79 فیصد آبادی کی عمر 40 سال سےکم ہے، پاکستان زیادہ نوجوان آبادی کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا،
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آبادی کی عالمی رینکنگ میں 191 ویں نمبر پر ہے،بلوچستان میں آبادی بڑھنے کی رفتار سب سے زیادہ 3.2 فیصد،،سندھ میں 2.57 فیصد اور پنجاب میں آبادی کی شرح 2.53 فیصد ہے،جبکہ خیبر پختوانخوا میں آبادی بڑھنے کی سالانہ شرح 2.38 فیصد ہے۔
رپورٹ کےمطابق پاکستان کی 51.48 فیصدآبادی مرد،48.51 فیصدخواتین پر مشتمل ہے،جس میں 61.12 فیصد آبادی دیہات میں مقیم ہے،ملک کی صرف39 فیصد آبادی شہروں میں رہائش پزیر ہے۔
سب سےکم 15 فیصد آبادی خیبرپختوانخواہ کےشہروں میں مقیم ہے،سندھ کی 54 فیصد اور پنجاب کی 52 فیصد آبادی شہری ہے۔صوبہ بلوچستان کی 31 فیصد آبادی شہروں میں رہتی ہے۔
رپورٹ کےمطابق پاکستان کی 96.35 فیصد آبادی مسلمان ہے،پاکستان میں اقلیتی آبادی کی شرح 8.7 فیصد ہے،اقلیتوں میں 44 فیصد ہندو اور 37.63 فیصد عیسائی شامل ہیں۔