وزیرفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر اتحادیوں کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے ۔ آئین توڑنے پر بانی پی ٹی آئی اور دیگر پر آرٹیکل 6 بنتا ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا پی ٹی آئی والے اکتوبر نومبر کا انتظار کررہے ہیں ۔ اس کے بعد الیکشن پر بھی حملہ کریں گے۔ عدالتیں سیاسی نہیں۔ آئین کےمطابق فیصلے دیں۔ جو سائل ہی نہیں تھا ۔ اس کےحق میں فیصلہ دیا گیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ کل عطاتارڑ نے ایک پریس کانفرنس کی،اس میں2چیزیں کہیں، عطاتارڑ نے کہا پی ٹی آئی پرپابندی لگانے پرغورکیاجائےگا، پارلیمنٹ میں اتحادیوں کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے، پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے پارلیمنٹ میں اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقصد صرف اورصرف اقتدار ہے، ایک خاتون رکن اسمبلی کہتی ہیں بانی نہیں توپاکستان نہیں، ہماری اول اور آخرترجیحات پاکستان ہیں، پی ٹی آئی کیلئےبانی کاوجودپاکستان کیلئےایک شرط ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کوئی بھی آئین اور قانون کی خلاف ورزی کرتاہے تو آرٹیکل6کو دعوت دیتاہے، سپریم کورٹ کافیصلہ میرےمؤقف کی تائیدکرتاہے،9 مئی کو جوکچھ ہوا،وہ براہ راست پاکستان کے وجودپرحملہ تھا، عدم اعتماد کی تحریک روکنا ماورائے آئین اقدام تھا، آئین توڑنے پر بانی پی ٹی آئی،دیگرپر آرٹیکل6بنتاہے۔
وزیردفاع نے کہا کہ تمام آئینی ادارے تحفظ کے مستحق ہیں، کسی آئینی ادارےکی عزت کم اور زیادہ نہیں، ماضی میں ہمیں انصاف نہیں ملتا تھا، ہماری ضمانتیں نہیں ہوتی تھیں، بینچ ٹوٹ جاتے تھے، جج کیس سننے کو تیارنہیں ہوتے تھے۔