5جی اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئےعالمی کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کے معاملے پر11 کمپنیوں کیجانب نے5جی کی کنسلٹنسی کیلئےدلچسپی کا اظہار کر دیا۔
5جی اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئےعالمی کنسلٹنٹ کی خدمات کیلئےپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی )پی ٹی اے(نے کنسلٹنگ فرمز کی درخواستوں کا جائزہ لینا شروع کردیا۔
پی ٹی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ درخواستوں کاجائزہ لینے کےبعد کمپنیوں کی شارٹ لسٹنگ کی جائےگی، پی ٹی اے شارٹ لسٹ ہونےوالی کمپنیوں کو آرایف پی جاری کرے گا، ٹیکنیکل اور فنائنشل بولیوں کےجائزے کے بعد کنسلٹنٹ کا انتخاب کیا جائےگا ۔
ترجمان پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ کنسلٹنٹ تمام اسٹیک ہولڈرز کےساتھ مشاورت کے بعد رپورٹ جاری کرے گا،کنسلٹنٹ فائیو جی کی نیلامی کیلئےحکومت کو تجزیہ فراہم کرے گا۔
پی ٹی اے نے کنسلٹنٹ کی خدمات کیلئے بولیاں طلب کی تھیں، کنسلٹنٹ کی خدمات کیلئے بولیاں پیپرا کے ای پیڈ سسٹم پر طلب کی گئی تھیں۔